پلازما کی تیاری کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان کے پلازما سیکٹر کو مرحلہ وار طریقے سے فروغ دینا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں پلازما جمع کرنے کو فروغ دینے کیلئے حیات بائیوٹیک اور شیخ احمد دلموک المکتوم کے دفتر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں شریک وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ کینسر اور تھلیسیمیا کی بیماری کے حوالے سے یہ مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت پاکستان میں زیادہ مضبوط اور تکنیکی طور پر پلازما جمع کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مریضوں کی بڑی تعداد کی بقا اور زندگی کے بہتر معیار کیلئے پلازما پر مبنی علاج پر بہت زیادہ انحصار ہے۔
Comments are closed.