بلوچستان کے علاقے پشین میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی اور قیمتی گھڑیاں برآمد کرلیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ امریکی ڈالر، 9 لاکھ سعودی ریال اور 200 قیمتی گھڑیاں برآمد کی گئیں، برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 9 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد اور سکھر میں بھی کسٹم نے چھاپے مارکر ٹریلرز اور ٹینکرز سے اسمگل شدہ ٹائلز، نان کسٹم گاڑیاں، ٹائرز اور آٹو پارٹس برآمد کیے ہیں۔
Comments are closed.