پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ( پی کے میپ) نے خدرانی و کلی اسپانی پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپر کی بک غائب ہونے کا الزام عائد کردیا۔
پی کے میپ کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر 5 پر پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی بیلٹ پیپر کی ایک بک غائب تھی۔
پشتونخواہ میپ کا کہنا تھا کہ جعلی ووٹ حکومتی جماعت کے کارکن کی جیب سے برآمد ہوئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.