پشاور ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کی ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اے پی ایس حملہ میں معصوم بچوں کے خون کی ذمہ داری قبول کی۔
وکیل نے مزید کہا کہ حکومت ان سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے اگر مذاکرات کرنے ہیں تو شہداء کے خاندانوں کو اعتماد میں لے کر انہیں براہ راست شامل کیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ حکومت نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں نہ تو شہداء کے خاندانوں کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
Comments are closed.