چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخاب کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فریقین کے وکیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کردی۔
پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔
سابق رکن بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) کبیر آفریدی نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ چیئرمین کے انتخاب کےلیے بی او جیز کے 16 میں سے 9 ممبران کو اجازت دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی چیئرمین کےلیے نامزد شخص کی تعلیمی اہلیت مکمل نہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی غیرقانونی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روکنے کی درخواست کی تھی۔
عدالت عالیہ نے سماعت غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔
Comments are closed.