پشاور تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام گیارہویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، کیمسٹری کا پرچہ صبح 9 بجے شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اس حوالے سے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصر اللّہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دور دراز علاقوں میں پرچہ آؤٹ ہوگیا ہو۔
چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصر اللّہ خان نے کہا کہ پرچہ کہاں سے اور کس طرح آؤٹ ہوا اُس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
نصر اللّہ خان نے کہا کہ مجھے خود صبح 8:45 پر پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاع ملی۔
چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
Comments are closed.