بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: گھر میں گیس دھماکا، نوجوان جاں بحق، 3 بچے زخمی

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے گنج کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں 3 بچے زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے جلتا چولہا بند ہو گیا تھا اور گیس کی فراہمی بحال ہونے پر گھر میں گیس بھر گئی۔

راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ صبح چولہا جلاتے وقت دھماکا ہوا اور گھر میں بھری ہوئی گیس نے آگ پکڑ لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.