بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: گورنمنٹ اسکول کا پولنگ اسٹیشن بجلی سے محروم، موبائل ٹارچ کی روشنی ووٹوں کی گنتی

صوبائی دارلحکومت پشاور کے گورنمنٹ پرائمری اسکول تیرائی پایاں پولنگ اسٹیشن میں بجلی نہ ہونے سے تاریکی چھا گئی۔

پشاور کے گورنمنٹ اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عملہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں انتخابی عمل چلانے میں مصروف عمل ہے۔

پریزائیڈنگ افسر نے بتایا کہ صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود لوگوں کو ہی 5 بجے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے گی۔

پریزائیڈنگ افسر نے یہ بھی کہا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول تیرائی پایاں پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کی تعداد 1 ہزار 553 ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.