حیات آباد انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے آپریشن تھیٹر میں مریض کی سرجری کے دوران لال بیگ کے چلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں آپریشن تھیٹر میں مریض کی سرجری کے دوران لال بیگ چلتا ہوا نظر آرہا ہے، جبکہ ویڈیو میں سرجری کرنے والا ڈاکٹر معاون عملے کو لال بیگ ہٹانے کا کہہ رہے ہیں۔
آپریشن تھیٹر میں لال بیگ کی موجودگی پر ڈاکٹرز کہتے ہیں یہ ہمارے آپریشن تھیٹر کے صفائی کی صورتحال ہے۔
اس معاملے پر ڈائریکٹر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا کہنا ہے کہ لال بیگ کی موجودگی پر آپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا، آپریشن دوسرے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن تھیٹر میں صفائی کو یقینی بنانے کے بعد ہی کھولیں گے۔
Comments are closed.