جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

پشاور کی مسجد میں شہید 2 اہلکاروں کی مثالی دوستی، ہمیشہ ساتھ نبھایا

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے2 اہلکار ایسے بھی تھے، جنہوں نے اسکول کی دوستی سے لے شہادت کے وقت تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا، دونوں کی مشترکہ نماز جنازہ بھی چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔

شہید افتخار اور شہید ابن امین جماعت اوّل سے دوست بنے، تعلیم مکمل کرکے ابن امین پولیس اور افتخار محکمہ واپڈا میں بھرتی ہوا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ نے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کو سیکیورٹی کی خامی قرار دیا ہے۔

لیکن دوست کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے افتخار واپڈا کی ملازمت چھوڑ کر پولیس میں بھرتی ہوگیا، دونوں شہید ہونے تک ایک ساتھ ہی رہے۔

اس سے قبل شہید اہلکار افتخار کا ایک بھائی بھی شہید ہو کر ملک و قوم پر قربان ہو چکا ہے۔

رشتہ داروں کے مطابق دونوں شہداء اپنے خاندانوں کےلیے باعث عزت اور افتخار ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے ہیں، افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ ہماری دہلیز پر آئی ۔

دونوں شہداء کی نماز جنازہ چارسدہ میں ان کے آبائی علاقے امیر آباد میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی، علاقے کی فضا سوگوار اور دوست احباب غمزدہ تھے۔

ابن امین اور افتخار کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے۔

اُن کے بچے بھی ان شہداء کے نقش قدم پر چل کر ملک وقوم کی حفاظت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.