پشاور میں آج اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومتی فیصلے کے مطابق آج کاروباری مراکز بند ہیں۔
خیبر پختون خوا میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث حکومت نے پشاور سمیت دیگر اضلاع میں ہفتے اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
آج پشاور میں اشیائے خورد و نوش اور میڈکل اسٹورز سمیت دیگر اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی ہیں جبکہ باقی تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔
حکومت کی جانب سے کاروبار کی بندش کے حکم کے باوجود عوام گھروں سے نکلے ہوئے ہیں جبکہ ان کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
شہریوں کی جانب سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات کی خلاف ورزی جاری ہے۔
Comments are closed.