پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار گلفراز خان باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر تعینات تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی چیک پوسٹ کے قریب نماز پڑھنے میں مصروف تھا کہ اس دوران پیدل آنے والے ایک شخص نے چیک پوسٹ کے اندر داخل ہو کر اس کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کو دوسرے ساتھی کی معاونت حاصل تھی جس نے چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی تھی، واردات کے بعد دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی جس کے خول برآمد کر لیے گئے۔
Comments are closed.