پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن آصف خان نے اسپتال میں گن مین کے ساتھ انٹری دے دی۔
اسپتال ہے یا سیاسی اکھاڑا ہے؟ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے وارڈ میں مسلح گارڈ کے ساتھ آدھمکے۔
پی ٹی آئی رہنما کی اس طرح اسپتال آمد سے اسپیشل کیئر یونٹ (آئی سی یو) کے مریض اور عملہ تشویش میں مبتلا ہوگیا۔
آصف خان نے مسلح گارڈز کے ساتھ اسپتال میں داخل ہونے پر منع کرنے والے عملے سے بدتمیزی کی۔
صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اس معاملے پر تبصرہ کیا کہ رکن اسمبلی کا گن مین عیادت کی ویڈیو بھی بنا رہا تھا، یہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed.