جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کرگئے

پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکےمیں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔

ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کےعلاقہ منگا درگئی سے ہے۔

ڈی ایس پی کے انتقال کے بعد پولیس لائنز مسجد کےدھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی۔

خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی 2 منزلہ عمارت گر گئی، دھماکے میں امامِ مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شہید ہو گئے۔

پولیس لائنزکی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر  پولیس اہلکاروں سمیت 59 افراد شہید جبکہ 140 زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.