منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

پشاور: نگراں کابینہ میں شامل مشیر کا شناختی کارڈ پر ہری پور کا پتا درج کروانے کا انکشاف

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ میں شامل مشیر کا شناختی کارڈ پر ہری پور کا پتہ درج کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے مشیر جرار حسین نے 26 جنوری کو نیا شناختی کارڈ بنوایا، شناختی کارڈ میں اسلام آباد کے ساتھ موجودہ پتہ ہری پور درج کروایا گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا ہے کہ چھان بین کی جائے گی، اگر جرار حسین کا تعلق صوبے سے نہ ہوا تو پھر انھیں مشیر نہیں ہونا چاہیے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے جرار حسین کے خیبر پختونخوا سے تعلق نہ ہونے پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

مشیر بہبود آبادی جرار حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، باپ دادا کی تمام جائیداد ہری پور خیبر پختونخوا میں ہے، نئے شناختی کارڈ میں ہری پور کا پتہ لکھوانے کی وجہ جائیداد اور دیگر معاملات تھے۔

جرار حسین نے کہا کہ مشیر کا عہدہ ملنے کا معلوم بھی نہیں تھا، سیاسی مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سیاسی مخالفین میرے آبائی علاقے  ہری پور آئیں، میزبانی کا موقع دیں۔

جرار حسین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نئیر حسین بخاری کے بیٹے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے مخالفت کرتے ہوئے جرار حسین پر کے پی سے تعلق نہ ہونے کا الزام لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.