پشاور میں نامعلوم افراد نے منموہن سنگھ نامی شہری کو گولی مار کر قتل کردیا۔
مقتول کو فائرنگ کے فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق رکشے میں گھر جاتے وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے من موہن سنگھ کو علاقہ گلدرہ میں قتل کیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سکھ شہری کے قتل کا نوٹس
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور سید اشفاق انور نے سکھ شہری کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔
سی سی پی او نے سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سٹی سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی او نے سکھ کمیونٹی کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا ہے۔
سید اشفاق انور کا کہنا ہے کہ سکھ شہری کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے۔
Comments are closed.