خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں دلہا کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چار سدہ روڈ پر دلہا کے قتل کا مقدمہ تھانا فقیر آباد میں درج کرلیا گیا۔ قتل کیس میں تفتیش کےلیے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے دلہا عدنان عمر زادہ زخمی ہوا جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں اس کا بھائی بھی زخمی ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شادی کے خلاف تھا، اس نے دلہا کو راستے سے ہٹانے کےلیے قتل کا منصوبہ بنایا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے دلہا کو قتل کرنے کےلیے ساتھیوں کی مدد بھی حاصل کی۔
Comments are closed.