پشاور میں کم وزن کی روٹی فروخت کرنے پر 72 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 230 سے زیادہ نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا، دکانوں میں روٹی کے وزن اور نرخ چیک کیے۔
شاہ فہد نے کہا کہ کم وزن کی روٹی فروخت کرنے پر 72 نانبائی گرفتار جبکہ 13 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، ورسک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نانبائیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
Comments are closed.