ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پشاور میں چکن پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر شوکت علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر میں چکن پاکس کے 11 اور چترال میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں، چکن پاکس خطرناک بیماری نہیں لیکن متاثرہ مریض سے دوسروں کو لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چکن پاکس کا دورانیہ 5 سے 10 دن تک ہوتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہاسپتالوں میں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کے لیے الگ وارڈز بنا دیے ہیں۔
Comments are closed.