خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں گزشتہ شب کبوتر چوک رنگ روڈ میں گاڑی میں سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا محفل موسیقی سے واپس آ رہے تھے کہ ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، زخمی ہونے والے خواجہ سراؤں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، تھانا پہاڑہ پورہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
Comments are closed.