سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملتان اور پشاور کی آبادی اور شرح خواندگی تقریباً برابر ہے لیکن پشاور میں ملتان سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک سو گیارہ ارب روپے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ریکوری 108 ارب کی ہے، ملتان میں بجلی چوری سے ہونے والا نقصان 3 ارب روپے کا ہے۔
دوسری جانب پشاور میں تقریباً 100 ارب روپے مالیت کی بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ریکوی 70 ارب روپے کی ہے، پشاور میں بجلی چوری میں نقصان 30 ارب روپے کا ہے۔
Comments are closed.