چارسدہ پولیس کا اہلکار صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
پشاور پولیس کے مطابق متھرا کے علاقے میں اے ایس آئی امتیاز خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہلکار ضلع چارسدہ کے تھانے سرو میں تعینات تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.