منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

پشاور میں جرائم پیشہ ملزمان کے بینرز شاہراوں پر آویزاں کرنیکا فیصلہ

پشاور میں جرائم پیشہ روپوش ملزمان کے تصویری بینرز اہم شاہراوں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تصاویر متعلقہ تھانوں، چوکیوں اور اہم سڑکوں پر آویزاں کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق رہزنی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ایک ہزار سے زیادہ روپوش ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینرز پر ملزمان کی تصاویر کے ساتھ ان کے نام اور پتے بھی درج کیے جائیں گے اور عوام کو مطلوب ملزمان سے تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ان ملزمان کے ساتھ کوئی پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، بینرز لگانے کا مقصد جرائم پیشہ افراد سے عوام کو باخبر رکھنا ہے۔

پولیس کی جانب سے مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں عوام سے تعاون کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.