بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں آج چوتھے روز بھی بارش جاری

پشاور میں گزشتہ 4 روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی پشاور اور گرد و نواح سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں کہیں گرمی ہے تو کہیں بارش سے موسم کافی بہتر ہے جبکہ کہیں برف باری بھی جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ بارش صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقے پارا چنار میں 40 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 21، کالام میں 6، چترال میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور گرد و نواح سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.