طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد پشاور میں افغان کرنسی کی خریدو فروخت معطل ہوگئی۔
ایکسچینج کمپنیز ذرائع کے مطابق پشاور میں افغان کرنسی کا کوئی خریدار نہیں ہے۔
ذرائع ایکسچینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ آخری ٹریڈنگ میں 1 افغان روپیہ تقریباًپاکستانی 1 روپے 70 پیسے میں دستیاب تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ، اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے۔
افغان صدر اشرف غنی بھی ملک سے فرار ہوگئے۔
اس موقع پر طالبان کے سینئر رہنما ملا برادر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کی مدد سے یہ فتح ملی، ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
ملا برادر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اس مقام پر پہنچے ہیں جس کی کبھی توقع نہیں کی تھی، اب آزمائش کا وقت ہے، ہم اپنی قوم کی خدمت کریں گے۔
Comments are closed.