جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

پشاور: محکمہ صحت کا یونیفارم نہ پہننے والے میل نرسز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے یونیفارم نہ پہننے والے میل نرسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ 

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے تمام ڈی ایچ اوز اور اسپتالوں کے ایم ایس کو مراسلہ بھیج دیا۔ 

مراسلے میں کہا گیا کہ دیکھا گیا کہ کچھ میل نرسز دوران ڈیوٹی یونیفارم نہیں پہنتے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ یونیفارم سے نرسنگ اسٹاف کی اسپتالوں میں پہچان ہوتی ہے، تمام نرسنگ اسٹاف کو یونیفارم الاﺅنس ملتا ہے، اسپتال انتظامیہ نرسنگ اسٹاف کےلیے یونیفارم پہننے کے احکامات جاری کریں۔

محکمہ صحت کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ حکم عدولی کرنے کی صورت میں یونیفارم الاﺅنس روکا جائے، یونیفام نہ پہننے والے میل نرسز کے نام ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ کو بھیجے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.