جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور: محکمہ داخلہ کا افسر پولیس ناکہ لگانے اور گاڑی روکنے پر برہم

پشاور میں محکمہ داخلہ کا افسر پولیس کی جانب سے سڑک پر ناکہ لگانے اور اپنی گاڑی روکنے پر برہم ہوگیا۔

حیات آباد میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

پولیس کا دعویٰ ہے کہ سبز نمبر پلیٹ کی گاڑی کو روکا تو آگے بیٹھے افسر نے پولیس سے بدتمیزی کی اور کہا کہ فضول مقام پر اسنیپ چیکنگ کا حکم دینے والا کون ہے؟

گذشتہ روز پولیس اور ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ آفیسر نے پولیس کو گالیاں دیں اور کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی۔

دوسری جانب معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کامران خان  نے کہا کہ پولیس نے ناکہ بندی پر میری گاڑی کی طرف ہائی بیم ٹارچ چلائی، کسی بھی شہری پر اس طرح ہائی بیم ٹارچ چلانا غیر قانونی ہے۔

 کامران خان نے کہا کہ پولیس نے مجھے دھمکیاں دیں اور بدسلوکی کی،  متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس حکام کو آگاہ کر چکا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.