پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

پشاور: محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 10 دہشتگرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں محرم الحرام میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت 3 شہروں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق ان دہشت گردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے یہ کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.