بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: متنی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

پشاور کے علاقے متنی میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے  آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر متنی میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.