منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

پشاور: لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور کے علاقے اعجاز آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عادل شادی کے بہانے مردان کی رہائشی لڑکی کو پشاور لایا تھا، ملزم نے لڑکی کو 6 دن لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کی انتظار گاہ میں رکھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اور اُس کے دوست نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی، جس کا مقدمہ تھانہ پھندو میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پہلے ہی سے 2 شادیاں کر رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.