پشاور کے علاقے سربند میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی عامل کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل آسیب زدہ افراد کو علاج کے نام پر کرنٹ لگاتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جعلی عامل کو گرفتار کیا گیا۔
جعلی عامل کو 2019 میں بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سادہ لوح بیمار افراد کو کرنٹ لگا کر علاج کے ذریعے بھاری رقوم بٹورتا ہے، ملزم کے خلاف تھانا سربند میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.