پشاور میں انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ پلس پر اسپتالوں میں داخلے بند کردیے۔
انشورنس کمپنی نے پینل پر موجود اسپتالوں، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت داخلوں پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 20 اپریل سے پینلز پر موجود اسپتالوں میں تا حکم ثانی نئے داخلے بند ہیں جبکہ اسپتالوں میں صحت سہولت کارڈ کے ہیلتھ ڈیسک بند رہیں گے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیلتھ فیسلیٹیٹرز، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز کلیم کی تیاری کےلیے موجود ہوں گے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق انشورنس کمپنی کے 14 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، جن کی ادائیگی کےلیے متعدد نوٹسز موصول ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے نگراں مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ صحت کارڈ کی سہولیات کی جلد بحالی یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی ادائیگی کےلیے اقدامات کر رہے ہیں، امید ہے کہ رواں ماہ انشورنس کمپنی کو ادائیگی ہوجائے گی۔
Comments are closed.