جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور سے کراچی عوام ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز نے پشاور سے کراچی عوام ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق عوام ایکسپریس 20 دسمبر کو کراچی کیلئے پشاور کینٹ سے صبح سوا 8 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام ریزرویشن آفس اور آن لائن ایپ سے بکنگ کراسکتے ہیں۔

ترجمان ریلویز کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ سال سیلاب کے باعث عوام ایکسپریس کو معطل کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.