پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

پشاور سے جدہ کے مسافر کے قبضے سے پونے 2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ کے مسافر کے قبضہ سے پونے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر حیات اللّٰہ جدہ جانے کےلیے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران بیگ میں ہیروئن کی نشاندہی کی۔

مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں کمال مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1.896 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اس کی اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کےلیے اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.