بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: سر سے کیل نکال گئی، خاتون اسپتال سے ڈسچارج

اولاد نرینہ کی خواہش میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے کیس کی تفصیل سامنے آنے لگی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں آپریشن کے ذریعے سر سے کیل نکال کر خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا۔

ترجمان ایل آر ایچ پشاور محمد عاصم نے کہا ہے کہ خاتون کو چند روز قبل لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا۔

پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی۔

پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکی گئی تھی، جسے زخمی حالت میں ایل آر ایچ پشاور لایا گیا۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے سرجری کرکے کیل کو نکال دیا اور بتایا کہ خاتون حاملہ ہے اور اُس کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون نے بتایا کہ اولاد نرینہ کی خواہش ہے، جس پر پیر صاحب نے سر میں کیل ٹھوکنے کا کہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.