جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی کینسر کے مرض سے صحتیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی میں کینسر کے مرض سے صحتیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی سمیت پوری ٹیم نے بچوں سے ملاقات کی۔

بچوں نے ڈیرن سیمی کو پشاوری چپل اور پشاوری ٹوپی کا تحفہ بھی دیا جس پر ڈیرن سیمی نے خوشی خوشی ٹوپی پہن کر بچوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع ہر بچوں نے پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی لیے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ کیپس بھی دیں جبکہ بابر اعظم نے اسپتال انتظامیہ کو اپنی دستخط شدہ شرٹ دی۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ آج ان ننھے سپر ہیروز سے مل کر اچھا لگا، ان بچوں کو مدد اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.