بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کیلئے باربی کیو کا تڑکہ

پاکستان سپُر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی میں باربی کیو کی دعوت اُڑائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے لیے کراچی کے ایک ہوٹل میں تکہ، ملائی بوٹی اور ریشمی کباب کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

اس مزیدار دعوت میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی باربی کیو کے خوب مزے لیے۔

کھلاڑیوں کی باربی کیو دعوت کی ویڈیو پشاور زلمی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.