پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔
ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کے لیے جہاں غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں لیگ میں عالمی وبا کے کیسز بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
اب وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔
Comments are closed.