بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔ 

خیال رہے کہ کراچی میں ایونٹ کے میچز کا اختتام ہونے کے بعد اب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بقیہ میچز کا آغاز ہوگیا۔ 

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ان کی ٹیم 170 رنز کا ٹارگٹ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

کپتان ملتان سلطانز نے کہا کہ تازہ پچ ہے، ڈیو فیکٹر کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریکٹس میں کافی محنت کی ہے، ذہنی طور پر تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.