پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے جہاں شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی 25، حضرت اللہ زازئی 20، خالد عثمان 19، کامران اکمل 18 اور حسین طلعت نے 17 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔
آج کے واحد اور ابتدائی مرحلے کے آخری میچ کی ٹاس کے لیے وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، فل سالٹ، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سہیل اختر، ڈیوڈ ویسا، فواد احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان میدان اترے۔
پشاور زلمی کی فائنل الیون میں حضرت اللّٰہ زازئی، کامران اکمل، شعیب ملک، حیدر علی، حسین طلعت، وہاب ریاض، خالد عثمان، عماد بٹ، محمد عمر، ارشد اقبال اور محمد حارث شامل تھے۔
پی ایس ایل 7 میں دونوں ٹیمیں اپنا اپنا 10 واں میچ کھیل رہی ہیں، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر 9 فتوحات اور 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز 12 اور پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی 8 پوائنٹس ہیں تاہم خراب نیٹ رن اوسط کی وجہ سے وہ پانچویں جبکہ ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.