hookup Telford Pennsylvania hookups skateboards shirts hookup Cresskill New Jersey hookup Stafford CT california hookup bar asian girls dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور دھماکا: پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے بعد آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی جانب سے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے کہا ہے کہ اہم مذہبی اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلانز کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے۔

پشاور کی مسجد میں آج نمازِ جمعہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں محفوظ رہنے والے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کالے کپڑوں میں ملبوس خود کش حملہ آور نے خود کو منبر کے سامنے اڑایا۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں سرچ اور سوئپ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، رات کے اوقات میں پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔

آئی جی پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

سیاہ لباس میں ملبوس بمبار نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.