بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور دھماکا، خودکش حملہ آور اور سہولت کار کی تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور کی جامع مسجد کوچۂ رسالدار دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس ذرائع نے خودکش حملہ آور اور سہولت کار کی تفصیلات جاری کردیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا نام عبداللہ تھا جو پشاور کا رہائشی تھا، خود کش حملہ آور کا فارم ب بھی بنا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگرد نیٹ ورک اقلیتی برادری پر حملوں میں بھی ملوث ہے، نیٹ ورک کے ایک سہولت کار کی شناخت ہوگئی ہے۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 31 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

بتایا جارہا ہے کہ سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی ہے، مبینہ سہولت کار کا تعلق ضلع خیبر کے علاقہ جمرود سے ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے قبائلی اضلاع میں کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد نمازی شہید جبکہ 200 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.