خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں پولیس نے داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کو گرفتار کر لیا۔
پشاور پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا داعش کا کمانڈرپشاور اور خیبر پختون خوا میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جسے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالےکر دیا گیا ہے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ مردان پولیس حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔
پشاور پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی مزید تفتیش کے لیے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کیا گیا ہے۔
پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے مردان میں موجود 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.