پشاور میں جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں ایس ایچ او ارمڑ اور تھانہ شرقی کے 2 تفتیشی افسر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ روابط اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔
معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف چارج شیٹ اور الزامات سے متعلق سمری بھی تیار کر لی گئی ہے۔
معطل کیے گئے اہلکاروں پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔
Comments are closed.