خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں گزشتہ تین ہفتوں میں 3 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل بھی کردیا گیا۔
ایس پی کینٹ محمد اظہر کا کہنا ہے کہ بچیوں سے زیادتی اور قتل کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئیں۔
محمد اظہر کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں پولیس گشت میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا، ابابیل فورس کی پیٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ اب تک سیکڑوں افراد کی پروفائلنگ کی گئی ہے۔
Comments are closed.