بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: تاریخی عجائب گھر کی بحالی مکمل

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع تاریخی عجائب گھر کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا، عجائب گھر کو دوبارہ اصلی حالت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں واقع عجائب گھر کو 1906ء میں برطانوی ملکہ وکٹوریا کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے مطابق عجائب گھر کی دیواروں، چھتوں اور میناروں کو پرانی حالت میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مغل اور برطانوی طرزِ تعمیر پر بننے والے اس عجائب گھر کی بحالی خوش آئند ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئل پینٹنگ، سیلنگ اور دیگر اشیاء کو ہٹا کر عجائب گھر کی عمارت کو پرانی حالت میں لایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.