پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آؤٹ کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری کے پی نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کر دیے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سخت چیکنگ کی ہدایات کے باعث 40 سے زیادہ طلباء پکڑے گئے ہیں، نقل میں ملوث امیدواروں سے آلات ضبط کر لیے ہیں اور سب کے خلاف کارروائی ہو گی۔
پشت پر موجود نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، پولیس اور اسپیشل برانچ کو طلباء اور ان کے والدین سے پوچھ گچھ کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری نے ملوث سرکاری اہلکاروں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی بورڈ، محکمۂ اعلیٰ تعلیم آئندہ بہتر طریقے سے ٹیسٹ کا لائحہ عمل طے کریں۔
Comments are closed.