خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی ہوگئی، ملزم نے بلو ٹوتھ آلات کے ذریعے امیدواروں کو نقل کروائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سابق ملازم نکلا، ملزم کو ٹیسٹنگ سسٹم کی کمزوریوں کا علم ہے، بلو ٹوتھ آلات چین سے منگوائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم میڈیکل ٹیسٹ کے امیدواروں کو نقل کی طرف راغب کرتا تھا، ملزم ٹیسٹ آؤٹ کرنے کےلیے ہال میں اپنے کارندے بھجواتا تھا۔
ملزم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کروانے کےلیے لاکھوں روپے بھی بٹورے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے پرچے میں نقل کرنے پر درجنوں امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Comments are closed.