پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

پشاور ایف سی کے قافلے پر دھماکا، مریم نواز کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف بڑے عزم سے لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے فورسز کو سلام اور دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کرتےہوئے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی تمام فورسز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

انہوں نے اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت کے لئے دعا کی۔ 

واضح رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکار اور 3 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سی سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا خودکش نہیں، بارودی مواد روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.