اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

پشاور ایئرپورٹ پر 2 لاکھ 29 ہزار ریال ضبط، مسافر گرفتار

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 لاکھ 29 ہزار 500 ریال بیرونِ ملک لے جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

کسٹمز حکام نے غیرملکی کرنسی ضبط کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی۔

رپورٹس کے مطابق کسٹم حکام نے متعلقہ مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حصول کرکے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی دو رہائشی عمارتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی۔

دوسری جانب ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو اختیارات دے دیے۔

ایف آئی اے تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسیوں کی اسمگلنگ پر کارروائی کرسکے گی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کریک ڈاؤن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.